قمار بازی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جوا کھیلنا، شرطیہ بازی، جوا۔ "لاٹری تو سیدھی قمار بازی ہوتی ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، جانگلوس، ٣١٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قمار' کے ساتھ فارسی مصدر 'باختن' سے مشتق صیغہ امر 'باز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٦ء میں "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جوا کھیلنا، شرطیہ بازی، جوا۔ "لاٹری تو سیدھی قمار بازی ہوتی ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، جانگلوس، ٣١٠ )

جنس: مؤنث